ایک ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا طاہر القادری کی طرف سے پارلیمنٹ اور آئین کااحترام ایک نیگ شگون ہے۔

سعد رفیق کاآئندہ عام انتخابات میں حصہ لینےسےمتعلق طاہر القادری کےبیان کاخیرمقدم
03 اکتوبر 2014 (12:59)
0

ریلوے کے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق پاکستان عوامی تحریک کے رہنما طاہر القادری کے بیان کا خیر مقدم کیاہے۔ایک ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا طاہر القادری کی طرف سے پارلیمنٹ اور آئین کااحترام ایک نیگ شگون ہے۔

وزیر نے کہا کہ طاہرالقادری کا لانگ مارچ اوردھرنا ایک سیاسی کرتب تھا تاکہ لوگوں کی حمایت حاصل کی جاسکے اور پارلیمنٹ کارکن بننے کی ان کی راہ ہموار ہوسکے۔


انہوں نے کہا اگر پاکستان عوامی تحریک کے پاس موجودہ نظام میں بہتری کیلئے حقیقی اور قابل عمل ایجنڈا موجودہے تو مسلم لیگ (ن) کی حکومت انکے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہے۔


ایک سوال پر سعد رفیق نے کہا تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی یہ منطق سمجھ سے باہر ہے کہ وہ خیبرپختونخوا کے انتخابی نتائج تو تسلیم کرتے ہیں جہاں ان کو اکثریت ملی لیکن پنجاب میںانتخابی نتائج تسلیم نہیں کرتے جہاں انہیں شکست ہوئی۔