یہ منظوری اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی گوادر نواب شاہ ایل این جی ٹرمینل کی منظوری
03 اکتوبر 2014 (12:55)
0

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گوادر نواب شاہ ایل این جی ٹرمینل اور پائپ لائن منصوبے کی منظوری دیدی ہے۔یہ منظوری اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی۔

 

منصوبے کے تحت گوادر سے نواب شاہ تک سات کلو میٹر پائپ لائن بچھائی جائے گی اور دو کمپریسر سٹیشن تعمیر کئے جائیں گے۔ ٹرمینل میں پانچ سو مکعب مکعب فٹ گیس جمع کرنے کی صلاحیت ہوگی۔

 

وزیر خزانہ نے وزارت پٹرولیم اور قدرتی وسائل کو سفارش کی کہ حکومتوں کی سطح کی بنیاد پر یا تعمیر کرنے چلانے اور حوالے کرنے یا تعمیر کرنے ملکیت ہونے اور چلانے کی بنیاد پر منصوبے کیلئے فنڈز کے حصول کو ترجیحاً حتمی شکل دی جائے۔

 

کمیٹی نے کسانوں کے فائدے کیلئے کپاس کی فی چالیس کلو گرام امدادی قیمت تین ہزار روپے رکھنے کی بھی منظور ی دی۔ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان اس امدادی قیمت پر کپاس کی دس لاکھ گانٹھیں خریدے گا۔

 

اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت اس بات سے بخوبی آگاہ ہے کہ حالیہ سیلاب نے زرعی شعبے کے بڑے حصے کو بری طرح متاثر کیا ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں کسانوں کی مکمل مدد کی جائیگی۔