جنیوا میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے افغانستان میں نئی سیاسی تبدیلیوں کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ اس سے افغان پناہ گزینوں کی جلداپنے وطن واپسی میں مدد ملے گی۔

افغان حکومت پاکستان میں مقیم افغان پناہ گزینوں کے مسئلے کے حل پر توجہ دے: عبدالقادر بلوچ
03 اکتوبر 2014 (12:40)
0

 

ریاستوں اور سرحدی علاقوں کے وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے نئی افغان حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان میں کئی عشروں سے مقیم افغان پناہ گزینوں کے مسئلے کے حل پر توجہ دے۔

جنیوا میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے افغانستان میں نئی سیاسی تبدیلیوں کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ اس سے افغان پناہ گزینوں کی جلداپنے وطن واپسی میں مدد ملے گی۔

عبدالقادر بلوچ نے اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے کے سربراہ Antonio Guterres سے بھی ملاقات کی اور ان سے افغان پناہ گزینوں کی اپنے وطن واپسی کیلئے جاری ترقیاتی منصوبوں اور ضروری لائحہ عمل سے متعلق امور پر گفتگو کی۔

 

وفاقی وزیر نے مہاجرین کیلئے افغانستان کے وزیر Jamaher Anwari سے بھی ملاقات کی اور پناہ گزینوں سے متعلق معاملوں اور مسائل پر ان سے بات چیت کی۔