سراج الحق نے کہا کہ آئین کا تحفظ تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے۔

زرداری کا مسائل سے نمٹنے کیلئے اتحاد پر زور
03 اکتوبر 2014 (22:48)
0

سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک کو متعدد مسائل کا سامنا ہے اوران سے کامیابی کے ساتھ نبرد آزما ہونے کے لئے اتحاد کی ضرورت ہے۔
وہ جمعہ کی رات لاہور میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔
آصف زرداری نے اس بات کی جانب اشارہ کیا کہ ہمارے ارد گرد خطے میں تبدیلیاں واقع ہو رہی ہیں اور ہم صورتحال سے نمٹنے کے لئے غلطی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔
انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ کچھ سیاسی طاقتیں عوام کے مسائل کے حل کے بجائے اپنے مفادات کے لئے جلسوں کا انعقاد کر رہی ہیں۔
پی پی رہنما نے کہا کہ لوگوں کی اقتصادی مشکلات سے سیاسی فائدہ اٹھانا مناسب نہیں۔
سراج الحق نے کہا کہ آئین کا تحفظ تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے۔