وزیراعظم نے کہاکہ اس نظام سے عدالتوں پر بوجھ کم ہوگا کیونکہ اس سے عدالتوں کو فوجداری اوردوسرے سنگین جرائم کی طرف توجہ دینے میں مدد ملے گی ۔

مقامی سطح پر انصاف کی فراہمی کیلئے متبادل نظام متعارف کرانے پر غور
03 اکتوبر 2014 (20:15)
0

وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ حکومت لوگوں کو مقامی سطح پر انصاف کی فراہمی کیلئے ایک متبادل نظام متعارف کرانے کے منصوبے پر غور کررہی ہے ۔
وہ جمعہ کے روز اسلام آباد میں تنازعات کے حل کیلئے متبادل نظام کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

وزیراعظم نے کہاکہ اس نظام سے عدالتوں پر بوجھ کم ہوگا کیونکہ اس سے عدالتوں کو فوجداری اوردوسرے سنگین جرائم کی طرف توجہ دینے میں مدد ملے گی ۔
وزیراعظم نے کہاکہ اس نظام میں مختلف برادریوں اور دیہی علاقوں سے لوگوں کو ان کی صلاحیت دانشمندی اوراچھی شہرت کی بنیاد پر شریک کیاجائے گا ۔