ایک بیان میں الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ ابھی تک الیکشن کمیشن کو اس قسم کے اختیارات نہیں دئیے گئے۔

الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کیلئے بااختیار بنائے جانے کی اطلاعات مستردکردیں
03 اکتوبر 2014 (15:23)
0

الیکشن کمیشن نے ان اطلاعات کو مسترد کر دیا ہے کہ خیبر پختونخواء حکومت نے حلقہ بندیوں کیلئے ایک ترمیم کے ذریعے اسے بااختیار بنایا ہے۔ایک بیان میں الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ ابھی تک الیکشن کمیشن کو اس قسم کے اختیارات نہیں دئیے گئے۔

خیبر پختونخواء حکومت نے مقامی حکومتوں کے سیکرٹری کی نگرانی میں حلقہ بندیوں سے متعلق ادارہ تشکیل دیا ہے جس نے حلقہ بندیوں کا عمل مکمل کر لیا ہے اور اس بارے میں دس مارچ کو نوٹیفکیشن جاری کیا جا چکا ہے۔


بیان میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخواء کے لوکل کونسلر قوانین 2014 کے آرٹیکل13 کے مطابق صوبائی حکومت کو انتخابات کے انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن کو باضابطہ درخواست دینا ہو گی جو ابھی تک نہیں دی گئی۔