اس سال یہ حج اکبر ہے کیونکہ یہ جمعہ کے دن ادا کیا جارہاہے۔

20 لاکھ سے زائد اہل ایمان آج وقوف عرفات ادا کریں گے
03 اکتوبر 2014 (10:41)
0

بیس لاکھ سے زائد اہل ایمان آج حج کارکن اعظم وقوف عرفات ادا کریں گے۔اس سال یہ حج اکبر ہے کیونکہ یہ جمعہ کے دن ادا کیا جارہاہے۔

 

حجاج کرام نے رات منیٰ میں خصوصی دعائیں کیں اوراب وہ میدان عرفات کی طرف روانہ ہوں گے۔جہاں وہ مسجد نمرہ میں خطبہ حج سنیں گے اور ظہر اور عصر کی نمازیں اکٹھی ادا کریں گے۔

 

وہ مزولفہ میں مغرب اورعشاء کی نمازیں بھی اکٹھی ادا کرینگے۔سعودی عرب نے مکہ مدینہ جدہ ریاض طائف اور دمام سے حجاج کرام کی منی میں پرسکون آمد یقینی بنانے کیلئے جامع انتظامات کئے ہیں۔