اوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سےخطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی تنظیم نواورجدیدتجارتی تبدیلیوں اوربرآمدات میں اضافہ کیلئے نئی منڈیوں کی تلاش پر توجہ دی جا رہی ہے۔

حکومت اقتصادی اصلاحات کے ایک ایجنڈے پرعمل پیراہے:خرم دستگیر
03 اکتوبر 2014 (10:56)
0

وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ حکومت اقتصادی اصلاحات کے ایک ایجنڈے پرعمل پیرا ہے اور اگلے سال جون تک اس کے فوائد حاصل کرنا چاہتی ہے۔وہ کراچی میں اوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اراکین اور حکام کے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

 

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اس سلسلے میںفیڈرل بورڈ آف ریونیو، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی تنظیم نو اور جدید تجارتی تبدیلیوں اور برآمدات میں اضافہ کیلئے نئی منڈیوں کی تلاش پر توجہ دے رہی ہے۔


انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے کئے گئے مثبت اقدامات کے نتیجہ میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران ملکی برآمدات میں اٹھارہ فیصد اضافہ ہوا ہے۔