شوریٰ انقلابی کونسل ملیشیا کے اہلکاروں نے گزشتہ روز ہوائی اڈے پرایک نیا حملہ کیا تھا۔

لیبیا :بن غازی میں ہوائی اڈے کے قریب کار بم دھماکوں اور جھڑپوں میں13 فوجی ہلاک
03 اکتوبر 2014 (13:54)
0

لیبیا کے شہر بن غازی میں ہوائی اڈے کے قریب کار بم دھماکوں اور اسلامی عسکریت پسندوں کیساتھ جھڑپوں میں کم ازکم تیرہ فوجی اہلکار ہلاک اور ترانوے زخمی ہوگئے ہیں۔

شوریٰ انقلابی کونسل ملیشیا کے اہلکاروں نے گزشتہ روز ہوائی اڈے پرایک نیا حملہ کیا تھا۔یہ ہوائی اڈہ سابق جنرل خلیفہ ہفطار کے حامیوں کی بن غازی میں آخری پناہ گاہ ہے۔


سابق جنرل ہفطار کے ایک قریبی ساتھی کے مطابق شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کی ہوائی اڈے کی جانب پیش قدمی روکنے کیلئے جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر استعمال کئے جارہے ہیں۔