یہ اجازت گزشتہ ہفتے صدر رجب طیب اردوان کے اس اعلان کے بعد دی گئی کہ ترکی دولت اسلامیہ کے عسکریت پسندوں کے خلاف زیادہ موثر کارروائی کیلئے اپنی پالیسی تبدیل کررہا ہے۔

ترک پارلیمنٹ کی حکومت کو دولت اسلامیہ کے جنگجوئوں کے خلاف کارروائی کی اجازت
03 اکتوبر 2014 (13:49)
0

ترک پارلیمنٹ نے حکومت کو یہ اجازت دی ہے کہ شام اور عراق میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے جنگجوئوں کو کچلنے کیلئے فوجی دستے تعینات کئے جائیں۔

 

یہ اجازت گزشتہ ہفتے صدر رجب طیب اردوان کے اس اعلان کے بعد دی گئی کہ ترکی دولت اسلامیہ کے عسکریت پسندوں کے خلاف زیادہ موثر کارروائی کیلئے اپنی پالیسی تبدیل کررہا ہے جو شمالی شام کی جانب سے ترکی کی سرحد کے اندر چند کلومیٹر تک پیش قدمی کرچکے ہیں۔