فرانسیسی وزیر خارجہ نے پیرس میں ایک بیان میں اس منصوبے کو اسرائیل اورفلسطین کے درمیان قیام امن سے متعلق دو ریاستی حل کیلئے براہ راست ایک خطرہ قرار دیاہے۔

فرانس کی مشرقی بیت المقدس میں نئی یہودی بستی کےقیام کےاسرائیلی منصوبے کی شدید مذمت
03 اکتوبر 2014 (13:04)
0

فرانس نے مشرقی بیت المقدس میں دو ہزار چھ سو دس نئے مکانات پر مشتمل نئی یہودی بستی کے قیام کے اسرائیلی منصوبے کی شدید مذمت کی ہے۔

 

فرانسیسی وزیر خارجہ Laurent Febius نے پیرس میں ایک بیان میں اس منصوبے کو اسرائیل اورفلسطین کے درمیان قیام امن سے متعلق دو ریاستی حل کیلئے براہ راست ایک خطرہ قرار دیاہے۔


انہوں نے اسرائیلی حکام سے اپنے اس فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔