آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا

بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
03 اکتوبر 2014 (21:35)
0

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا
تاہم ہزارہ، پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن اور اسلام آباد میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرہلکے بادل ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔