انہوں نے کہاکہ یہ انسانیت کی توہین ہے کہ ایک ایسے ملک کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن بنایاجائے جو انسانی حقو ق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے ۔

عالمی برادری جموں و کشمیر میں سیلاب متاثرین کی حالت زار کا نوٹس لے:عبدالمجید
03 اکتوبر 2014 (20:04)
0

آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیاہے کہ وہ جموں وکشمیر میں سیلاب متاثرین کی حالت زار اور مشکلات کانوٹس لے اور امدادی اداروں کو انکی مدد کرنے کیلئے آمادہ کرے ۔
جمعہ کے روز کشمیر ہائوس اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے کشمیریوں پر بدترین تشدد کی مذمت کی ۔
انہوں نے کہاکہ یہ انسانیت کی توہین ہے کہ ایک ایسے ملک کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن بنایاجائے جو انسانی حقو ق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے ۔
آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم نے کہاکہ کشمیری عوام حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کررہے ہیں جبکہ بھارت انھیں طاقت کے بل پر دبانے کی کوشش کررہا ہے ۔