علاقہ دور افتادہ ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو غلنئی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا رہا

مہمند ایجنسی:گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 افراد جاں بحق
03 اکتوبر 2014 (21:27)
0

مہمند ایجنسی، تحصیل پنڈیالئی کے علاقے دویزئی شاتی کنڈائو میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 افراد جاں بحق جبکہ 16 شدید زخمی ہو گئے۔
جمعہ کو حادثہ شبقدر سے پنڈیالئی دویزئی جاتے ہوئے پک اپ کے شاتی کنڈائو میں کھائی میں گرنے کے نتیجے میں پیش آیا۔
علاقہ دور افتادہ ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو غلنئی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا رہا بعض زخمی بروقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے راستے میں دم توڑ گئے۔
زخمیوں کو پولیٹیکل انتظامیہ نے فوری طور پر غلنئی ہسپتال منتقل کیا ۔
زخمیوں میں محمد رشید خان، یاسیر اللہ، سلیمان، شیر محمد، معذ واللہ، صالح محمد، اعظم خان، مدثر، شاکر خان، رحیم اللہ، معظم خان و دیگر شامل ہیں