پیوٹن،اردوان کا شام کے بحران پر تبادلہ خیال
03 مئی 2017 (22:40)
0

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے سوچی میں ملاقات میں شام کے بحران پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق فریقین نے تجارت اور کاروبار کے شعبوں میں کثیر جہتی دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر بھی غورو خوض کیا۔
روسی صدر نے کہا کہ دونوں ملک انسداد دہشتگردی کے اقدامات کے بارے میں اداروں کے درمیان مشاورت جاری رکھیں گے۔
ترک صدر رجب اردوان نے کہا کہ انکا ملک شام کے بحران پر امن طور پر حل کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔