پاکستان ترکی کا تجارت کاروبار اور دفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے غیر متزلزل حمایت پرپاکستان کا ترکی سے اظہار تشکر
03 مئی 2017 (22:37)
0

پاکستان اور ترکی نے تجارت کاروبار اور دفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے پاکستان کے پارلیمانی وفد کی ترک سپیکر اسماعیل کیرامان کے ساتھ آج انقرہ میں ملاقات میں ہوا۔
پاکستانی وفد نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کی غیر متزلزل حمایت کرنے پر ترکی کا شکریہ ادا کیا۔