نوٹس میں مجوزہ ہوم سیریز منسوخ ہونے پر نقصانات کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

پاکستان نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو قانونی نوٹس بھیج دیا
03 مئی 2017 (22:30)
0

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو قانونی نوٹس بھیجا ہے جس میں دونوں روایتی حریف ملکوں کے درمیان مجوزہ ہوم سیریز منسوخ ہونے پر نقصانات کا دعوی کیا گیا ہے۔

بدھ کے روز جاری کئے گئے ایک بیان میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے دعوی کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے باہمی سیریزکے معاہدے پر عمل درآمد سے انکار کے بعد یہ نوٹس بھیجا گیا۔