سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی 130ارب روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
03 مئی 2017 (22:25)
0

سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 130ارب روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے۔
یہ منظوری بدھ کے روز اسلام آباد میں منصوبہ بندی، ترقی اور اصلاحات کے وزیر احسن اقبال کے زیر صدارت اجلاس میں دی گئی۔
اجلاس میں کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی پشاور Sustainableبس ریپڈ ٹرانزٹ کوری ڈور منصوبے اور کراچی کے نواحی علاقوں کی بہتری کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔
سی ڈی ڈبلیوپی نے دریائے سندھ پر کلرکوٹ بھکر کوڈیرہ اسمعیل خان کے علاقےDhakkiسے ملانے والے چار رویہ پل اور گلگت بلتستان میں 30میگاواٹ کے پن بجلی منصوبے کی بھی منظوری دی۔
اجلاس نے وزیراعظم کے ہنرمند نوجوانوں کے ترقیاتی پروگرام کے چوتھے مرحلہ اور بلوچستان میں پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے پالیسی تعاون کی منظوری دی۔