وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان 2030 تک دنیا کی20ویں سب سے بڑی معیشت بن جائیگا۔

حکومت چار جہتی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے،بلیغ الرحمن
03 مئی 2017 (20:36)
0

تعلیم کے وزیر مملکت بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت تعلیم، توانائی، معیشت اور دہشتگردی کے خاتمے کی چارجہتی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔

وہ بدھ کے روز بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد میں تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کررہے تھے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان 2030 تک دنیا کی بیسویں سب سے بڑی معیشت بن جائیگا۔