ایرانی وزیر خارجہ کی دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی کوششوں کی تحسین۔

احمد ظریف،جنرل باجوہ کاسرحدی نظم و نسق بہتر بنانے پر اتفاق
03 مئی 2017 (20:26)
0

ایران کے وزیر خارجہ احمد ظریف نے راولپنڈی میں بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دوطرفہ دلچسپی اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فریقین نے دہشتگردوں کی نقل وحرکت روکنے کیلئے دوطرفہ سرحدی نظم ونسق بہتر بنانے پر اتفاق کیامہمان شخصیت نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان برادر مسلمان ملکوں کے درمیان اختلافات کم کرنے کیلئے اپنی کوششیں تیز کرے گا۔