وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ نوجوان نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں

file photo

صوبے میں امن وامان کی صورت حال خاصی بہتر ہوئی ہے:زہری
03 مئی 2017 (20:22)
0

بلوچستان کے وزیر اعلی ثنا اللہ زہری نے کہا ہے کہ صوبے میں امن وامان کی صورت حال خاصی بہتر ہوئی ہے اور نوجوان نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔
وہ سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفسیر ڈاکٹر رخسانہ جبین اور گرلز پولی ٹیکنیک کالج کوئٹہ کے لیکچررز کے ایک وفد سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے آج تیسرے پہر ان سے الگ الگ ملاقات کی ۔
وزیر اعلی نے کہا کہ نئے ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹس اور ووکیشنل سینٹرز کے قیام کیلئے اگلے بجٹ میں اضافی فنڈز مختص کئے جائیں گے تاکہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت پیدا ہونے والے روزگار کے مواقع سے ہنرمند نوجوان استفادہ کرسکیں۔