file photo

ترقی کے دشمن صوبے میں دہشتگردوں کوسرمایہ فراہم کررہے ہیں:انوار الحق کاکڑ
03 مئی 2017 (20:15)
0

بلوچستان حکومت کے ترجمان انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ترقی کے دشمن صوبے میں دہشتگردوں کو کارروائیوں کیلئے سرمایہ فراہم کررہے ہیں۔
انہوں نے یہ بات معروف تھنک ٹینک یورپین انسٹی ٹیوٹ آف ایشین سٹڈیز کو بدھ کو برسلز میں بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔
ترجمان نے کہا کہ جو لوگ آزادی اور انسانی حقوق کیلئے کام کرنے کے نام پراپنا وطن چھوڑ چکے ہیں وہ دیگر ممالک کے دارالحکومتوں میں عیش عشرت کی زندگی گزار رہے ہیں اور انہیں بلوچ عوام کے حقوق سے کوئی غرض نہیں ہے جو دہشتگردوں نے سلب کررکھے ہیں۔