وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف 2018 تک لوڈشیڈنگ کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

مارچ2018ء تک لوڈشیڈنگ کے مکمل خاتمے کیلئے ٹھوس اقدمات کئے جا رہے ہیں،عابد شیر
03 مئی 2017 (19:51)
0

پانی وبجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ اگلے سال مارچ تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مکمل خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

بدھ کے روز ملتان میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف پاکستان میں 2018 تک لوڈشیڈنگ کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
تاہم توانائی کے منصوبوں کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام درخواست گزاروں کو بجلی کی فراہمی کے لئے نئے گرڈ اسٹیشن قائم کرنے کے علاوہ ہر دو اور تین ماہ بعد قومی گرڈ میں بڑی مقدار میں بجلی شامل کی جار ہی ہے۔