ایاز صادق نے کہا کہ علاقائی امن ، سلامتی اور خوشحالی کے لئے پاکستان اور ایران کے درمیان مضبوط تعلقات ناگزیر ہیں

پاک ایران پارلیمانی روابط سے خطے میں استحکام آئے گا:سپیکر قومی اسمبلی
03 مئی 2017 (19:31)
0

قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایازصادق نےبدھ کو اسلام آباد میں ایران کے وزیر خارجہ کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ علاقائی امن ، سلامتی اور خوشحالی کے لئے پاکستان اور ایران کے درمیان مضبوط تعلقات ناگزیر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاک ایران پارلیمانی روابط سے خطے میں استحکام آئے گا ۔ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ ایران پاکستان کو خطے میں امن کیلئے اپنا شراکت دار سمجھتا ہے۔