ایشیائی ترقیاتی بینک بورڈ آف گورنر ز اجلاس،اسحق ڈار جاپان پہنچ گئے
03 مئی 2017 (19:30)
0

وزیر خزانہ اسحق ڈار ایشیائی ترقیاتی بنک کے بورڈ آف گورنرز کے پچاسویں سالانہ اجلاس اور سارک کے وزرائے خزانہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے جاپان پہنچے ہیں۔
ایشیائی ترقیاتی بنک کا چار روزہ اجلاس کل یوکوہاما میں شروع ہو گا۔
وزیر خزانہ اجلاس میں ایشیائی ترقیاتی بنک کے بوررڈآف گورنرز کے وائس چیئرمین کی حیثیت سے شرکت کر رہے ہیں۔
بورڈ ایشیاء اور بحراکاہل میں تبدیلیوں اور بین الاقوامی امور پر غور کرے گا۔
سالانہ اجلاس میں خطے میں بنیادی ڈھانچے کی بڑھتی ہوئی ضرورت پر توجہ دی جائے گی جو پائیدار ترقی کے حصول کے لئے اہم شعبہ ہے۔
وزیر خزانہ سارک کے وزرائے خزانہ کے اجلاس میں شرکت کے علاوہ ایشیائی ترقیاتی بنک ، جاپان کے بین الاقوامی تعاون کے ادارے JICA ، ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک اور جاپان ایکسٹرنل ٹریڈ آرگنائزیشن کے صدور سے ملاقاتوں میں علاقائی اور دوطرفہ تعاون سے متعلق امور پر بات چیت کریں گے۔