file photo

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا نوٹس لے:برجیس طاہر
03 مئی 2017 (19:25)
0

امور کشمیر کے وزیر برجیس طاہر نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا نوٹس لے ۔
انہوں نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی پرامن جدوجہدآزادی کو کچلنے کے بزدلانہ حربے استعمال کر رہا ہے۔
امور کشمیر کے وزیر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بھارتی پابندی اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی تنظیموں کو داخلے کی اجازت نہ دینا اسکے مذموم عزائم کی مثالیں ہیں۔