وزیر مملکت نے کہا کہ ویج بورڈ ایوارڈ کے دیرینہ مسئلے پر قانونی رائے طلب کی ہے اسے جلد از جلد حل کیا جانا چاہئے۔

حکومت صحافیوں کا تحفظ،بہبود یقینی بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے،مریم اورنگزیب
03 مئی 2017 (19:16)
0

اطلاعا ت ونشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت صحافیوں کا تحفظ اور فلاح وبہبود یقینی بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

وہ بدھ کی شام راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلٹس کی تقریب حلف برداری سے خطاب کررہی تھیں۔
وزیر مملکت نے کہا کہ انہوں نے ویج بورڈ ایوارڈ کے دیرینہ مسئلے پر قانونی رائے طلب کی ہے اور اسے جلد از جلد حل کیاجانا چاہئیے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ انفارمیشن اکیڈمی میں عامل صحافیوں کیلئے پیشہ ورانہ ترقی کا پروگرام شروع کیا گیا ہے تاکہ ذمہ دار صحافت کو فروغ دیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت مثبت اور تعمیری تنقید کا خیرمقدم کرتی ہے لیکن کسی واقعے کی رپورٹنگ کرتے وقت غیرجانبداری پر سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہئیے۔