وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لئے صحت ، تعلیم ، پولیس کے محکموں میں اصلاحات کی گئی ہیں

file photo

تمام محکموں کو سیاسی اثر و رسوخ سے پاک کر دیا گیا ہے: پرویز خٹک
03 مئی 2017 (19:09)
0

خیبرپختونخواء کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے تمام محکموں کو سیاسی اثرورسوخ سے پاک کر دیا ہے اور صوبے میں میرٹ کو بحال کیا ہے ۔
انہوں نے بدھ کے روز پشاور پریس کلب کی نئی منتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے متعدد ترقیاتی اور فلاحی منصوبے شروع کئے ہیں۔
پرویز خٹک نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لئے صحت ، تعلیم ، پولیس کے محکموں میں اصلاحات کی گئی ہیں۔
پرویز خٹک نے کہا کہ اس سال کے آخر تک صوبے بھر کے تمام ہسپتالوں میں تمام عدم دستیاب سہولیات فراہم کر دی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں حلال فوڈ انڈسٹری کے قیام کیلئے ملائیشیا کی ایک کمپنی کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے گئے ہیں۔