سری لنکن فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اے ڈبلیو جے ڈی سلوا کی وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات۔

 وزیراعظم کا پاکستان،سری لنکا کے درمیان دفاعی تعاون مستحکم بنانے پر زور
03 مئی 2017 (17:48)
0

وزیراعظم کا پاکستان اور سری لنکا کے درمیان موجودہ تعاون پر اظہار اطمینان۔
پاکستان اور سری لنکا کو علاقائی امن اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم نوازشریف

سری لنکا کی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اے ڈبلیو جے ڈی سلوا نے بدھ کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان موجودہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کو علاقائی امن اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔