امریکہ میں قائم کشمیری گروپ کی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اردوان کے کثیرالجہتی مذاکرات کی تجویز کی تعریف
03 مئی 2017 (16:10)
0

امریکہ میں قائم ایک کشمیری گروپ نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ترکی کے صدر طیب اردوان کے کثیرالجہتی مذاکرات کی تجویز کو سراہا ہے۔
ورلڈ کشمیر اوئیرنس فورم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر غلام نبی فائی نے واشنگٹن میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیر کے مسئلے کے پائیدار اورمنصفانہ حل کیلئے بھارت اور پاکستان کو مذاکرات کے لئے قائل کرنے کے صدر طیب اردوان کے بیان پر کشمیری عوام نے خوشی کااظہار کیا ہے۔
انہوں نے ترکی کے صدر کی طرف سے دی گئی تجویز کو انتہائی مناسب اورقابل عمل قرار دیا ہے۔