آزادی صحافت کا آ ج عالمی دن منایاجارہا ہے جس کامقصد آزادی صحافت اور صحافت کے بنیادی اصولوں کی اہمیت کو اُجاگرکرناہے۔

 حکومت آزاد ی اظہاررائے کے فروغ کیلئے کوشاں ہے:مریم اورنگزیب
03 مئی 2017 (15:52)
0

آزادی صحافت کا آ ج عالمی دن منایاجارہا ہے جس کامقصد آزادی صحافت اور صحافت کے بنیادی اصولوں کی اہمیت کو اُجاگرکرناہے۔اس سال کامرکزی خیال ہے '' نازک حالات میں تخلیقی صلاحیتوں کے حامل افراد اور پُرامن اورمنصفانہ معاشرے کیلئے ذرائع ابلاغ کاکردار''
آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں اطلاعات کی وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت صحافیوں کیلئے ایک سازگار ماحول پیدا کرکے اظہار رائے کی آزادی کو مضبوط بنانے کی کوششیں کردی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ حکومت کی اولین کوشش ہے کہ وہ قواعد و ضوابط میں مداخلت کم سے کم کرے اورمیڈیا کی جانب سے تیارہ کردہ ضابطہ اخلاق کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ وہ ریاست کے چوتھے ستون کے طورپر اپنا کردار ادا کرسکے۔