سری لنکا کی بری فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اے ڈبلیو ڈی سلوا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سری لنکا کو تعاون فراہم کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان اور سری لنکا کا موجودہ فوجی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
03 مئی 2017 (15:42)
0

سری لنکا کی بری فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اے ڈبلیوجے سی ڈی سلوا نے آج جنرل ہیڈ کواٹرز راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید سے ملاقات کی۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مہمان شخصیت کو دہشت گردی اورکالعدم تنظیموں کیخلاف جاری کارروائی سے متعلق آگاہ کیا گیا۔
فریقین نے علاقائی سلامتی کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنے اور موجودہ فوجی تعاون جاری رکھنے پراتفاق کیا۔
سری لنکا کے بری فوج کے سربراہ نے قومی اورعلاقائی سلامتی کیلئے پاک فوج کی کامیابیوں اورکردار کو سراہا۔انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سری لنکا کو تعاون فراہم کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور دہشت گردی پر مستقبل قریب میں مکمل طورپر قابو پانے کے حوالے سے صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کیا۔
سری لنکا کی بری فوج کے سربراہ نے یادگار شہدا پرپھولوں کی چادر چڑھائی۔