ممنون حسین نے تمام فریقوں پر زوردیا ہے کہ وہ ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے اپنا تعمیری کردار ادا کریں۔

صدرکا عصر حاضر کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے تحقیق پر مبنی ترقی کے فروغ پر زور
03 مئی 2017 (15:29)
0

صدر مملکت ممنون حسین نے عصر حاضر کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے تحقیق پر مبنی ترقی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔وہ آج اسلام آباد میں یونیورسٹیوں کے لئے قومی تحقیقی پروگرام کی تقسیم ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔ صدر مملکت نے تمام فریقوں پر زوردیا کہ وہ ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے اپنا تعمیری کردار ادا کریں۔
ممنون حسین نے تعلیمی اداروں میں انتہائی سازگار ماحول فراہم کرنے کی ضرورت پر زوردیا تاکہ نئے ابھرتے ہوئے تصورات کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔