بینچ نے سکیورٹی ایکسچینج آف پاکستان اورسٹیٹ بنک کی طرف سے بھیجے گئے نام مسترد کردئیے ۔

پانامہ کیس کے فیصلے پر عملدرآمد کی نگرانی کیلئے قائم سپریم کورٹ کے خصوصی بینچ کی پہلی سماعت
03 مئی 2017 (15:26)
0

پانامہ کیس کے فیصلے پر عملدرآمد کی نگرانی کیلئے قائم سپریم کورٹ کا خصوصی بینچ آج اسلام آباد میں اپنی پہلی سماعت کررہاہے۔ سماعت کے آغازپر بینچ کے سربراہ جسٹس اعجاز افضل نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل کیلئے مختلف اداروں کی طر ف سے بھیجے گئے ناموں کا جائزہ لیا۔
بینچ نے سکیورٹی ایکسچینج آف پاکستان اورسٹیٹ بنک کی طرف سے بھیجے گئے نام مسترد کردئیے اور سکیورٹی ایکسچینج آف پاکستان کے چیئرمین اور سٹیٹ بنک کے گورنر سے کہاکہ وہ جمعہ کو اگلی سماعت پر بینچ کے روبرو پیش ہوں۔