وزیر اطلاعات نے پاکستان ٹیلی ویژن اور لوک ورثہ کو بھی ہدایت کی کہ وہ آئندہ اجلاس میں یوم آزادی کے حوالے سے اپنے پروگرام پیش کریں۔

خصوصی کمیٹی کی یوم آزادی کے حوالے سے ترتیب دئیے گئے پروگراموں کی منظوری
03 مئی 2017 (15:21)
0

اطلاعات و نشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب کی زیر صدارت یوم آزادی کی 70ویں تقریبات کے لئے خصوصی کمیٹی کااجلاس آج اسلام آباد میں ہوا۔

اجلاس نے پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن اور پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کی جانب سے یوم آزادی کے حوالے سے ترتیب دئیے گئے پروگراموں کی منظوری دی۔
وزیر مملکت نے پاکستان ٹیلی ویژن اور لوک ورثہ کو بھی ہدایت کی کہ وہ آئندہ اجلاس میں یوم آزادی کے حوالے سے اپنے پروگرام پیش کریں۔ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر نے یوم آزادی کو منانے کے لئے ادارے کی جانب سے ترتیب دئیے گئے پروگراموں کے بارے میں اجلاس کو بریفنگ دی۔