درخواست گزار کے وکیل اکرم شیخ اپنے دلائل دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان اورجہانگیر ترین دونوں بیرون ملک کمپنیوں کے مالک ہیں۔

عمران خان اور جہانگیر ترین کی بیرون ملک کمپنیوں سے متعلق درخواست کی سماعت
03 مئی 2017 (15:05)
0

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کی بیرون ملک کمپنیوں سے متعلق درخواست کی سماعت شروع کردی ہے۔
درخواست گزار کے وکیل اکرم شیخ اپنے دلائل دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان اورجہانگیر ترین دونوں بیرون ملک کمپنیوں کے مالک ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اس حقیقت کے باوجود غیر ملکی فنڈز وصول کررہی ہے کہ کوئی قانون پارٹیوں کوغیر ملکی فنڈز کے حصول کی اجازت نہیں دیتا وکیل نے پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے حاصل کئے گئے غیر ملکی فنڈز کی تفصیلات بھی پیش کیں۔