بھارت کے زیر تسلط کشمیر صحافیوں کیلئے دنیا کے خطرناک ترین علاقوں میں سے ایک
03 مئی 2017 (13:33)
0

بھارت کے زیر تسلط کشمیر صحافیوں کیلئے دنیا کے خطرناک ترین علاقوں میں سے ایک ہے۔اس بات کا انکشاف کشمیرمیڈیا سروس کی جانب سے مرتب کردہ اعداد و شمار میںکیاگیا ہے ان اعداد و شمار میں مقبوضہ کشمیر میں ان مشکل ترین حالات کا ذکرکیاگیاہے جن میں صحافی اپنے فرائض دے رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 989 سے اب تک جاری جدوجہد آزادی میں فرائض کی انجام دہی کے دوران دس صحافیوں کو شہید کیاگیا۔
رپورٹ کے مطابق مقبوضہ وادی میں صحافیوں کے ساتھ بدسلوکی، اغوا، اقدام قتل اورمارنے کی دھمکیاں روزمرہ کا معمول ہے۔
رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی فوجیوں کی جانب سے صحافیوں کو فرائض کی ادائیگی کے دوران جعلی الزامات میںمارا پیٹا جاتا ہے زخمی اورگرفتار بھی کرلیا جاتا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں پچھلے ایک ماہ سے موبائل انٹر نیٹ اورسماجی رابطے کی دیگر ویب سائٹس بھی بند ہیں۔