بھارتی حکومت کی کشمیر پالیسی مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے:سیتارام
03 مئی 2017 (13:04)
0

بھارت میں مارکس کے نظریات کی حامی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری سیتارامYechury نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی کشمیر پالیسی مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے کیونکہ اس نے تمام متعلقہ فریقوں سے سیاسی مذاکرات کا آغاز اور اعتماد سازی کے اقدامات کرنے سے متعلق اپنے عہد کی پاسداری نہیں کی ۔
سیتارامYechury نے ایک انٹرویو میں کہاکہ بھارت کے کل جماعتی وفد نے گزشتہ سال کشمیر کا دورہ کیا اور بھارتی حکومت نے تمام متعلقہ فریقوں سے سیاسی مذاکرات شروع کرنے کا اعلان کیاتھا تاہم بعد میں اس نے مذاکرات کرنے سے انکارکردیا۔