افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے حملے میں ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

کابل میں خود کش حملہ ،8افراد ہلاک
03 مئی 2017 (12:53)
0

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں آج امریکی سفارتخانے کے قریب غیر ملکی افواج کے قافلے پر بم حملے میں آٹھ افراد ہلاک اورپچیس زخمی ہوگئے۔
افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے حملے میں ہلاکتوں کی تصدیق کی۔
سکیورٹی ذرائع نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ دارالحکومت میں غیرملکی افواج کے قافلے کے قریب دھماکہ اس وقت ہوا جب وہاں لوگوںکاہجوم تھا تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔