ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کوامت مسلمہ کو در پیش مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کرنا چاہیے۔

03 مئی 2017 (12:37)
0

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ میرا ملک پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کوانتہائی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے یہ بات آج اسلام آبادمیں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔ جواد ظریف نے کہا کہ ایران مسلمان ملکوں کے درمیان اتحاد میں یقین رکھتا ہے ، انہوں نے کہاکہ پاکستان اور ایران کوامت مسلمہ کو در پیش مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو بین الاقوامی امورپر اتفاق رائے کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔
اپنے کلمات میں وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان ایران کے تعلقات مشترکہ مذہب، تاریخ اورجغرافیائی لحاظ سے ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ایران ایک دوست ملک ہے اوردونوں ملکوں کے عوام کے دل ایک دوسرے کے ساتھ دھڑکتے ہیں ، انہوں نے واضح کیاکہ دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات کی راہ میں کسی قسم کی رکاوٹ کوحائل نہیں ہونے دیا جائے گا۔