وزیراعلیٰ پنجاب نے صحافت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ہم آزادی اظہار رائے کو جمہوریت کا ناگزیر حصہ تصور کرتے ہیں۔

مسلم لیگ(ن) کی حکومت صحافت کی آزادی پر یقین رکھتی ہے: شہباز شریف
03 مئی 2017 (12:02)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت صحافت کی آزادی پر یقین رکھتی ہے ۔آج لاہور میں صحافت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم آزادی اظہار رائے کو جمہوریت کا ناگزیر حصہ تصور کرتے ہیں۔

انہوں نے صحافت کی آزادی یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ شہباز شریف نے صحافیوں کے لئے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران محفوظ ماحول یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا۔