آزادکشمیرکے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرآج مظفرآباد میں برہان وانی شہید چوک سے ریلی کی قیادت کریں گے۔

File Photo

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف آج آزادکشمیر میں ریلیاں نکالی جائیں گی
03 مئی 2017 (09:32)
0

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے مظالم کیخلاف آج آزادکشمیرکے مختلف علاقوں میں بھارت مخالف اور پاکستان کے حق میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔

ریلیوں میں مقبوضہ وادی میں سیکیورٹی فورسز کی طرف سے پیلٹ گنز اور شیلنگ سے متاثرہ طلباء کے ساتھ اظہاریکجہتی کیاجائے گا۔
آزادکشمیرکے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرآج مظفرآباد میں برہان وانی شہید چوک سے ریلی کی قیادت کریں گے۔