File Photo

بلوچستان کا9 رکنی وفد برسلز پہنچ گیا
03 مئی 2017 (09:27)
0

بلوچستان کے وزیرآبپاشی نوابزادہ چنگیزخان مری کی قیادت میں صوبے کا اعلیٰ سطح کا نَورکنی وفد برسلزپہنچاہے۔

وفد یورپی پارلیمنٹ میں مختلف کمیٹیوں کے سربراہان، ارکان پارلیمنٹ اوربیلجیئم اور یورپی یونین کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرے گا اورانہیں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تناظر میں بلوچستان میں یورپ کیلئے موجودہ مواقع سے آگاہ کرے گا۔
وفد نے برسلز میں پاکستانیوں سے ملاقات میں انہیں بتایاکہ اقتصادی راہداری سے صوبے اور پاکستان کے ہمسایہ ممالک کیلئے بڑے پیمانے پراقتصادی مواقع پیداہونگے۔