یونیسکو کے ایگزیکٹوبورڈ نے یہ مطالبہ ایک قراردادمیں کیا جو بائیس ملکوں کی حمایت سے منظورکی گئی۔

اقوام متحدہ کا اسرائیل پر القدس شریف کی حیثیت تبدیل کرنیوالے منصوبے بند کرنے پر زور
03 مئی 2017 (09:19)
0

اقوام متحدہ کے ثقافتی ادارے نے اسرائیل پرزوردیاہے کہ وہ القدس شریف کی حیثیت تبدیل کرنیوالے منصوبے بند کردے۔

یونیسکو کے ایگزیکٹوبورڈ نے یہ مطالبہ ایک قراردادمیں کیا جو بائیس ملکوں کی حمایت سے منظورکی گئی۔
قرارداد میں بیت المقدس کو مقبوضہ علاقہ اور شہرپراسرائیل کے تسلط کو کالعدم قرار دیا گیا ہے ۔ امریکہ، جرمنی،اٹلی اوربورڈ کے دوسرے سات ارکان نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دیا۔