برطانیہ کے 400 فوجی اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل ہونے کیلئے جوبا پہنچ گئے
03 مئی 2017 (09:08)
0

برطانیہ کے تقریباً چارسوفوجی جوبا پہنچے ہیں جہاں وہ جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے تیرہ ہزار ارکان میں شامل ہوں گے۔

اقوام متحدہ کے امن مشن نے ایک بیان میں کہاہے کہ برطانیہ کے دستے میں طبی عملہ اور فوجی انجینئرشامل ہیں جنہیں ملک کے شمالی حصے میںBentiu اورMalakal کے علاقوں میں بے گھر ہونیوالے شہریوں کے لئے قائم اقوام متحدہ کے رہائشی کیمپوں میں تعینات کیاجائے گا۔