ترجمان نے یہ تاثربھی مسترد کردیا کہ اقوام متحدہ کے سربراہ مقبوضہ کشمیرمیں بگڑتی ہوئی صورتحال پر کوئی توجہ نہیں دے رہے۔

اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کا پُرامن حل تلاش کرنے کی کوششیں جاری رکھے گا:ترجمان اقوام متحدہ
03 مئی 2017 (09:00)
0

اقوام متحدہ نے کہاہے کہ بھارت نے اپنے ان الزامات کے بارے میں کوئی شکایت جمع نہیں کرائی کہ پاک فوج نے پیر کو کنٹرول لائن پر گشت کرنیوالے اس کے دو فوجی ہلاک کردئیے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن Dujarric نے کہاکہ عالمی ادارے کو بھارتی حکام کی طرف سے اس حالیہ واقعے سے متعلق کسی مبینہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بارے میں کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔
ترجمان نے یہ تاثربھی مسترد کردیا کہ اقوام متحدہ کے سربراہ مقبوضہ کشمیرمیں بگڑتی ہوئی صورتحال پر کوئی توجہ نہیں دے رہے۔
انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اس معاملے پر توجہ دے رہے ہیں اور عالمی ادارہ اس معاملے کامذاکرات کے ذریعے پُرامن حل تلاش کرنے کی کوششیں جاری رکھے گا۔