سینیٹرتاج حیدر نے کہاکہ اقتصادی راہداری منصوبے سے مقامی افراد کو روزگار کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری سے خطے میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا
03 مئی 2017 (08:53)
0

چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلق سینیٹ کی خصوصی کمیٹی نے گوادر کے دورے کے موقع پر یقین ظاہر کیاہے کہ اس منصوبے سے پورے خطے میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

سینیٹرتاج حیدر کی سربراہی میں 12رکنی کمیٹی نے گوادر میں ہنگامی طبی امداد کے مرکز کا دورہ کیا جو چین کی ریڈکراس فائونڈیشن تعمیر کررہی ہے۔
گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین دوستین جمالدینی نے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ اقتصادی راہداری منصوبوں میں شاہراہیں ،بجلی کے منصوبے اور ریلوے لائنز اور دوسری معاشی سکیمیں شامل ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پہلے مرحلے میں بجلی اور قومی شاہراہوں کے منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں صنعتی سکیمیں شروع کی جائیں گی۔
سینیٹرتاج حیدر نے کہاکہ اقتصادی راہداری منصوبے سے مقامی افراد کو روزگار کی فراہمی میں مدد ملے گی۔