ان کے قبضے سے اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد کیاگیا۔

File Photo

کراچی:تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 12 جرائم پیشہ افراد گرفتار
03 مئی 2017 (08:50)
0

سندھ رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران قاتلوں اوربھتہ خوروں سمیت بارہ جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیاہے۔

رینجرز کے ترجمان کے مطابق اِن مجرموں کاتعلق ایم کیوایم لندن کے عسکری ونگ سے ہے اوریہ کئی مقدمات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔
ان کے قبضے سے اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد کیاگیا۔
اُدھراورنگی ٹائون کے علاقے میں ایک دکان میں دستی بم پھینکنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔