خیبرپختونخوا حکومت عوام کی خدمت کرنے میں ناکام ہوگئی:مریم
03 مئی 2017 (07:42)
0

اطلاعات کی وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ خیبرپختونخوا کی حکومت عوام کی خدمت کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

انہوں نے ایبٹ آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اب وفاقی حکومت صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے ان کے وعدے پورے کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیراعظم ہزارہ کی ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور گزشتہ ساڑھے تین برسوں کے دوران شروع کئے گئے منصوبے علاقے کے عوام کیلئے انکی محبت کااظہار ہے جسے جھٹلایانہیں جاسکتا۔
انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کی مایوس کن کارکردگی کے باعث صوبے کے عوام انہیں آئندہ سال انتخابات میں مسترد کردیں گے۔