file photo

ملک میں کہیں بھی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی
03 مئی 2017 (07:31)
0

پانی اور بجلی کی وزارت نے کہاہے کہ ملک بھرمیں کہیں بھی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی۔

ایک بیان میں وزارت نے کہاکہ بجلی کی موجودہ طلب اٹھارہ ہزارایک سوسینتالیس میگاواٹ جبکہ پیداوار پندرہ ہزاراڑسٹھ میگاواٹ ہے۔ بجلی کی قلت تین ہزار اناسی میگاواٹ ہے۔
وزارت نے کہاکہ اس وقت چار ہزار سات سو پانچ میگاواٹ بجلی پانی سے، دوہزارنوسوستائیس میگاواٹ جینکو اورسات ہزارچارسوچھتیس میگاواٹ آئی پی پیز سے پیدا کی جارہی ہے۔